"بچوں کے ساتھ ہمارا رویہ"

بچوں کے ساتھ ہمارا رویہ


جب کسی ایسے بچے کو دیکھیں جو بہت ایٹکیٹس رکھتاہو,فرمانبردار ہو, بہت سلجھا ہواتو کتنا اچھا لگتا ہے نا

👈🏻بےاختیار اس کے لیے دل سے دعا نکلتی ہے اور اگر وہ بچہ ہمارا ہو کوئی دوسرا اس کی تعریف کرے کہ آپ کا بچہ بہت پیاری عادات رکھتا ہے تو دل پھولے نہیں سماتا۔

👈🏻جی ہاں پیاری ایمانی بہنوں...,اچھی اور بری عادات کے پیچھے ہمارا ماحول بڑا اثر رکھتا ہے ہم جو بھی کر رہے ہوتے ہیں بچے وہی سیکھتے۔.....ہمارے رویے,,,,,,جیسا برتاؤ ہم کریں گے انہی چیزوں کو وہ سیکھیں  گے۔

        *والدین کو کرنا کیا چاہیئے*

·        اپنے رویے میں نرمی لائیں

·        سخت تنقیدی رویہ بچوں پر منفی اثر ڈالتا ہے۔

·        ڈانٹ ڈپٹ کی بجاے پیار کی زبان اپنائیں

·        غصہ نہ کریں کچھ توڑ دیا, کوئی چیز گر گئی یا کچھ خراب کر دیا تو جھڑکیں نہیں بلکہ پیار سے hug کریں kis کریں اور نرمی سے بولیں *بیٹا آپ ٹھیک ہو آپ کو چوٹ تو نہیں آئی* یہ کرنا بہت صبر اور برداشت مانگتا ہے مگر کرنا سیکھیں

·        گھر کا ماحول خوشگوار بنائیں

·        بچوں کو توجہ دیں *کوالٹی ٹائم* دیں ان میں interset لیں, ان کے ساتھ دوستی والا رشتہ بنائیں آپ کے پاس ٹائم نہیں ہے تو ٹائم نکالیں اپنے دوسرے tasks کم کر دیں بیشک 15منٹ ہی سہی پر ضرور نکالیں

·        کوئی بھی رشتہ خواہ وہ بچہ ہو بزرگ ہو ساس ہو کوئی بھی ہو توجہ اور پیار مانگتا ہے,,,, آپ جانتی ہیں جب کوئی کام توجہ اور محبت سے کیا جاتا ہے تو اس کا مزہ ہی الگ ہوتا ہے

·        بچوں میں شئیرنگ کی عادت ڈالیں دوسروں کو دینا سکھائیں وہ کھلونا ہو,کاپی, کتاب, پین ہو لنچ ہو, جگہ  ہو, توجہ ہو, وقت ہو جس بھی عمر کے بچے ہوں کسی کی مدد کرنا, studies میں سپورٹ کرناکھیل میں شریک کرنا

·        چلتے پھرتے کام کاج کرتے بچوں سے لاڈ کریں,گود میں بٹھائیں,hug کریں ہمارے بچے ہمارا انرجی ڈرنک ہیں دن بھر کی تھکن میں ہم اپنے آس پاس کھیلتے بچوں کو اگنور کر دیتے ہیں توجہ تبھی دیتے ہیں جب کوئی کام کہنا ہو, کچھ خراب کر دیں یا اسٹڈیز کے لیے

·        یہی رویہ اور توجہ بڑے بچوں کو بھی دیں ان کی بات سنیں ان سے مشورہ لیں ان کے ساتھ invovle ہوں ان کے ساتھ کھیلیں یقین کریں آپ کے اندر کا بچہ بھی خوش ہو گا آپ کا چڑچڑا پن دور ہو گا

·        بچوں کے دوستوں کو انوائٹ کریں ان کو بہت اچھالگتا ہے جب ہم والدین انکے دوستوں کو عزت دیں پیار سے پیش آئیں

·        ایک بڑی غلطی جو ہم انجانے میں اکثر کر جاتے ہیں وہ یہ کہ بچے کو کسی کے سامنے ڈانٹنا خاص طور پے دوست کے سامنے,,,, ایسا کبھی مت کریں ان کو بہت برا لگتا ہے ان کی بھی self respect ہوتی ہے جسے ہم خاطر میں نہیں لاتے

·        *اپنے بچوں کو اللہ کی راہ میں دینا سکھائیں پاکٹ منی دیں تو ان سے بولیں کچھ حصہ صدقہ کریں* کسی ضرورت مند کو دیں اس طرح ان کے اندر دوسروں کے لیے ہمدردی کا جذبہ پیدا ہو گا

·        والدین اور بچوں کے درمیان آئسولیشن بہت بڑھ گئی ہے ان کو بچپن سے ساتھ لے کر چلیں دکھ سکھ, صلاح مشورہ, زندگی کے معاملات ان سب میں ان کی رائے لیں اگر ہم والدین اپنے بچوں کے دوست بن جائیں تو کبھی باہر کی دوستیاں نہ بنانا پڑیں

·        جس باپ کا بیٹا جوان ہو اسے کسی دوسرے دوست کی ضرورت نہ پڑے اگر ہم یہ رشتہ بنا لیں تو....... ہمارے مردوں کا بہت کردار ہے اس معاملے میں اگر سمجھیں تو

·        بیٹوں کی تربیت میں باپ کو توجہ دینی چاہیئے اور بیٹی کے معاملات میں ماں کو چاہیے ۔sensitive balance

·        گھر اور خاص طور پے ماں ایک بہترین تربیت گاہ ہےجب بچہ یہاں سے مکمل ٹرینڈ ہو گا تو *باہر کے* *ماحول کا رنگ اس پر نہیں چڑھےگا

·        معذرت کے ساتھ!!!!!!بہت سارے لوگ دولت تو کماتے ہیں مگر خوش رہنا نہیں سیکھ پاتے کیا آجکل ایسا نہیں ھے

·        آپ بچوں کے لیے کماتے ہیں تو ان کو خوشی سے دیں بھی ایسی کمائی کا کوئی فائدہ نہیں جس میں آپ بچے کے خواب اس کا بچپن ڈانٹ ڈپٹ میں تباہ کر دیں اور جب جائیداد دیں تو ان کو آپ کا وہ رویہ وہ ڈانٹ پھٹکار خوشی نہ دے سکے متوازن رہنا سیکھیں کچھ خرچ کریں کچھ بچا لیں

·        زندگی میں چیک اینڈ بیلنس رکھیں تو بگاڑ پیدا نہیں ہوتا

نوٹ: 🏻یاد رکھیں اچھا بیج بوئیں گے, وقت پر پانی دیں گے, کانٹ چھانٹ کریں گے خوب دیکھ بھال کریں گے تو فصل بھی بہترین پائیں گے ایسی تربیت کریں جو دنیا میں بھی سرخرو کرے اور آخرت میں بھی اور صدقہ جاریہ بنےاللہ آپ کو معاملات میں آسانی عطا فرمائیں ۔

Comments