.........دوسروں کے بچوں سے impress اپنے بچوں سے depress

 .........دوسروں کے بچوں سے impress 

 اپنے بچوں سے depress


ہماری اس عادت کی اصلاح کی بہت ضرورت ہے 

کہ 

ہم لوگوں کے بچوں کو کچھ اچھا کرتے دیکھیں 

تو .....

گھر آ کر خود بھی پریشان ہوتے ہیں 

 بچوں پہ بھی سخت غصہ آتا ہے 

انھیں مورد الزام ٹھہراتے ہیں 

ان کو برا بھلا کہتے ہیں 

لوگوں کے بچوں کی تعریف  کرتے  اور اپنوں کی برائی کرتے ہیں 🙆🏻‍♀️


🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹

پہلی بات تو یہ ہے 

کہ 👈🏼

کسی بھی انسان کا کسی دوسرے کے ساتھ اس طرح موازنہ کرنا بالکل سہی نہیں۔۔۔۔۔۔


کسی کو الٰلہ نے اچھا بولنے کی صلاحیت دی ہے 🗣، کسی کو اچھا لکھنے کی✍️، کسی کو اچھا دِکھنے کی 👧🏻،  کسی کو اور کوئی صلاحیت🧗🏽،۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ہر کسی کے چمکنے کا اپنا وقت ہوتا 

کوئی سورج ہے 🌞

کوئی چاند ہے 🌙۔۔۔۔۔۔۔


🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹


دوسرا 👈🏼نکتہ 


کسی کے بچے نے اچھا کیا تو ....

سب سے پہلے والدین ہونے کے ناطے

 ہمیں 

خود کو سیکھنا چاہئیے 🙋🏼‍♀️


یہ پچے کی نہیں..... 

ہماری کہیں پہ کمی کی وجہ سے ہو رہا ہے 


جیسے کہ کوئی بچہ اچھی reading کر رہا 📒

قرآن پاک کی اچھی تلاوت کر رہا ہے

بڑوں سے ادب سے پیش آتا ہے 


تو دیکھئیے اور ان سے پوچھیے بھی ....❓

کہ 

کیسے یہ اچھی عادت develop ہوئی 

اس سے اپنے لئیے سبق اٹھائیے 

اور س پہ عمل پہلے خود کیجئیے 


May b 

وہ ہر روز بچے کے ساتھ کافی عرصے سے reading کر رہی ہوں 📒

May b 

ان کے کھر میں بہت تمیز سے سب بات کرتے ہوں اور ہمارے کھر میں ایسا نا ہوتا ہو 


🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹


👈🏼تیسری بات 


اس طرح کے روئیے سے ہمارا مقصد  ہرگز  پورا نہیں ہوتا ، بلکہ الٹا 


بچہ احساس کمتری کا شکار ہوتا ہے 😨

اس میں اعتماد کی کمی ہوتی ہے 🥺

وہ اہل ہو کے بھی، خود کو نا اہل سمجھنے لگتا ہے 🤯

آگے بڑھنے کا جذبہ اور اس کام کو کرنے کی لگن بڑھنے کہ جائے گٹ جاتی ہے😓


بچے کو اگر کسی کی مثال دینی بھی ہے ....

💭تو سوچ سمجھ کے دیجئیے 


جیسے کہ ......

آج میں نے دیکھا کہ صائم بہت اچھی طرح نماز پڑھ رہا تھا 

میرا بڑا دل کیا کہ میں اور آپ بھی ایسے پڑھیں 

تاکہ 

ہم جنت میں بھی ساتھ ہوں 

آپ بھی بہت اچھی کوششش کرتے ہو 

میری ہر بات سب سے پہلے سنتے ہیں 


اب اس سے زیادہ اس کودباؤ نہیں دینا ...🚫


خود کو توجہ دینی ہے کہ 

نماز کے وقت جائے نماز پہ ہوں اور اس کو بھی پیار سے پڑھائیں..💓 


بچے کو appreciate کریں 。。。。🎖🎖

اس پہ نا ہمارے پیسے لگتے ہیں ---💰

نا ہمیں کسی قسم کی کوئی ذہنی یا جسمانی 

تھکان سے گزرنا پڑتا ہے ---🔩⚙️


یہ نہایت سستا ہتھیار ہے —-♥️


جو ہم سب سے کم استعمال میں لاتے ہیں 


اس کو احساس محرومی نا دیں 

اصلاح دیں —-

حوصلہ دیں——-

محبت دیں ——

Comments